عامر خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا کاشکار ہوگئے۔

عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، عامر خان کی حالت بہتر ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں جو افراد عامر خان سے رابطے میں رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

ترجمان نے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر بھارت میں بھی تیسری سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار سنی دیول ، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، کارتک آریان سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں