پشاور: خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ بارش سے چارسدہ، ٹانک بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوہار گلی کےمقام سے بند ہوگئی اور لیپہ ریشیاں شاہراہ ریشیاں کے مقام سے بندہے۔
ادھر مری میں آندھی سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ شاہراہ قراقرم 3 مقامات پربند ہے۔
آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔