‘رواں برس نویں تا بارہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے‘

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رواں برس نویں سے لیکر بارہویں تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ ہم نے بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا تھا لیکن اس مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں، جون میں یا پھر جولائی میں ہوں گے جب کہ کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہونے والے ہیں لیکن ان سے ایک اور میٹنگ کر کے کیمبرج سسٹم کا فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں اس کا فیصلہ صوبائی حکومتیں، حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت کرے گی تاہم اسکولوں کی بندش کے دوران اگر اسکول ایڈمنسٹریٹرز عملے کو بلوانا چاہتے ہیں یہ ان کا اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں