شیرانوالہ باغ پھاٹک کی بندش عوام دشمنی :جماعت اسلامی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی سیاسی قلابازیوں کے باوجودشیرانوالہ باغ پھاٹک کی 4ماہ سے جبری بندش حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، امیر جماعت اسلامی پی پی 57فرقان عزیزبٹ نے شیرانوالہ باغ ریلوے پھاٹک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور حکومت میں جو نالائقی و نااہلی دیکھنے کو ملے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، تبدیلی کے نام پر ملکی نظام کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا ہے جو حکومت ایک پھاٹک تک نہ کھلواسکے اس سے ترقی کی امید رکھنا بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں،جب تک شیرانوالہ باغ پھاٹک کی تالا بندی کو ختم نہیں کیا جا تا اس وقت تک جماعت اسلامی احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے گی ، اس موقع پرنائب امرائمیاں اعجازاحمدانصاری،عامر محمود چغتائی،شعیب بٹ،علی بٹ،فاروق گجر ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں