لاہور: پنجاب حکومت نے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے کے 9 اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private schools of Lahore, Rawalpindi, Gujranwala, Gujrat, Multan, Faisalabad, Sialkot, Sargoda, Sheikhupura will remain closed till April 11th, 2021. The remaining Districts will be open on previous schedule.— Murad Raas (@MuradRaasMR) March 24, 2021
واضح رہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑا ہے۔