مریم کی نیب میں پیشی، وفاق نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائےامن وامان نے مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس کو ریڈزون قراردینےکی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ 25 اور 26 مارچ کو رینجرزاورپولیس نیب آفس اورگردونواح میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے رینجرزکی خدمات لینے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط بھی لکھا تھا۔

اب وفاقی وزارت داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزرات داخلہ کے مطابق یب آفس کے احاطے کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد ہوگی۔

دوسری جانب صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کوقانون ہاتھ میں لینے اور کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے بھی ان کے ہمراہ نیب آفس جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں