’میری رائے میں جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے‘

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔

سعید غنی نےکہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے جب کہ میری رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حالات کے مدنظر سندھ میں کئی مرتبہ تعلیمی پلان کو تبدیل کیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد این سی او سی نے ایک بار پھر کئی پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ بھی آج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں