پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں، بلاول کی کارکنوں کو ہدایت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان و عہدیداران کو پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے سخت ردعمل سے بھی گریز کیا جائے کہ جس سے حکومت کے خلاف اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا تھا کہ بلاول کے سلیکٹ ہونے کے بیان پر کچھ نہیں کہنا، ہم پیپلزپارٹی سے دوریاں نہیں،معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں