گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہاہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ، وطن عزیز کو ہم متحد ہو کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ،آزاداور خودمختار اسلامی ریاست ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ،اپنے دفتر کے لان میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں اپنے اسلاف کی حصول پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاددلاتا ہے ،ضلعی انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں کرپشن کے خاتمے ، قانون کی بالادستی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ، ہم شہدائے پاکستان، استحکام پاکستان کی جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے مہمانوں کو سلامی پیش کی، سرکاری سکولوں کے بچوں نے ملی نغمہ گایا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی طرف سے قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، چودھری طارق گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو علی اکبر بھنڈر، جنرل انجم ریاض سیٹھی، فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر صفدر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر شبیر بٹ، ڈاکٹر معیز فوکل پرسن وبائی امراض، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر مسعود احمد، ڈی او ریسکیو 1122 میاں رفت ضیاء، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر ضلعی افسروں نے شرکت کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments