’یہ صرف تمغہ نہیں میری محنت کا میٹھا پھل ہے‘

اداکارہ ریشم صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

ایک بیان میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کابہت اہم دن ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں حکومتی سطح پر ان کے کام کو سراہاگیا ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر ریشم نے ایوارڈ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہےلیکن اس خواب کو سچ کیا میرے خدا نے، یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔

https://www.instagram.com/p/CMxPbgSAkOh/?utm_source=ig_web_copy_link

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوان صدر میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

فن اداکاری کے شعبے میں اداکارہ ریشم کے علاوہ نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو بھی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں