لاہور: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1366 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی نے ملک بھر میں ایک بار پھر کئی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے اور کاروبار بھی رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں