دنیا کے نئے عجائبات

تاج محل، دیوار چین سمیت دنیا بھر میں موجود عجائبات کی فہرست میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ویتنام میں بڑے بڑے ہاتھوں کے سہارے کھڑے شاندار گولڈن بریج نے دنیا بھر کے سی کی توجہ حاصل کی ہے۔ جنگل سے ابھرتے490 فٹ لمبے پل کے ستونوں کو خدا کے ہاتھوں کا نام دیا گیا ہے۔

چین میں درختوں سے ڈھکی 364 فٹ کی دو حیرت انگیز عمارتوں میں 900 سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔

سنگاپور میں2012میں کھولا گیا گارڈن بائے دا بے نامی سائنس فکشن پارک اٹھارہ غیر معمولی درختوں کی شکل کے ٹاورز سے شہرت رکھتا ہے۔

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فریم 164 میٹر بلند دو ٹاورز پر مشتمل ہے جس کی منفرد فن تعمیر کے ذریعے لوگ 360 ڈگری پر پورے دبئی کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

میکسیکو سٹی میں قائم صومایا میوزیم میں یورپی اور میکسیکن فنکاروں کے چھیاسٹھ ہزار سے زائد آرٹ موجود ہیں۔ جبکہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے پہاڑوں پر موجود جنگل سوئنگز پر ہر کسی کو جھولا جھولنے کی خواہش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں