لاہورمیں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لاہور : پنجاب میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا ہے۔

لاہورمیں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ کے بعد محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئےمراسلہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت نے لاہور کےتمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا، جس میں اسپتالوں کے ایم ایس دفاتر کو 24 گھنٹے کھلےکی ہدایت کردی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کےعملےکی چھٹی منسوخ کردے۔

یاد رہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے پنجاب میں فی الفور ہیلتھ ایمرجنسی اور سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب بالخصوص لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 18فیصد تک پہنچ گئی اور لاہور میں 10 ماہ کے بعد 1566 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں4 روز میں 5 ہزار 174 کیسز سامنے آئے اور 69 اموات ہوئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں