پنڈی میں جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کا خطرہ، بلاول کو آگاہ کردیا گیا

سندھ کے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا ہےکہ 4 اپریل کو راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کو بتایاگیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 اور سندھ میں 2 فیصد ہے اس لیے راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنا بہتر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں