کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر متفق

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اے لیول کے امتحانات ایس او پیز کے تحت ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانات میں سب کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں