پاکستان: 50 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کا اعلان

پاکستان میں 50 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور کورونا سے بچاؤ کے ادارے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو گا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں