پی ٹی آ ئی گوجرانوالہ کے رہنمائوں کی چودھری سرور ،محمود الرشید سے ملاقات

رہنما تحریک انصاف چودھری محمد یوسف اور مہر رفیق بھٹہ نے گورنر چودھری محمد سرور اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے ملاقات کی ، علاقائی اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کر چکے ہیں اور حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اپنے حلقہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری یوسف اور مہر رفیق بھٹہ نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا ،رمضان میں مہنگائی مافیا کے خلاف منظم اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اب پورا زور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر لگا رہی ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے اس کا فائدہ عوام کو ہوگا،مقامی طور پر آپ کے حلقہ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیرآباد سمیت ضلع گوجرانوالہ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا ہے جن پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں