کمشنرگوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخوں ناموں پر اشیا خو رو نوش فراہم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 27 ارب سے زائد مالیت کی 33 ہزار124 کنال سرکاری اراضی بااثر قابضین سے واگز ار کرالی گئی ، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اگلے ایک ماہ کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ٹارگٹ دے دیا ہے کہ وہ بڑے اور با اثر قبضہ مافیا کے خلاف ٹھو س کارروائی کریں تاکہ سرکار ی اراضی و اگزار کرائی جائے اور ہر طاقتور کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کو ئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں سستی اشیا خورو نوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر میں7ارب کی سبسڈی دیگی اور ضلعی انتظامیہ کے تحت لگنے والے رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخوں پر اشیا خو رو نوش دستیاب ہو ں گی ، انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا کے تعاون سے سروس ڈیلیور ی کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments