خیبر پختونخوا: کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان

خیبر پختونخوا (کے پی) میں کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کل سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

نرسز الائنس کے ترجمان ناصر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر دھرنا دیں گے، محکمہ صحت کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا مگر کچھ نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام نرسز سروسز کا بائیکاٹ کرکے پشاور پہنچ جائیں گے ۔ اسپتالوں میں پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔

ترجمان نرسز الائنسز ناصر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک پروموشن، سروس اسٹرکچر، ایم ٹی آئی نرسز ریگولاریزیشن کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں ہوئی۔

ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات میں نرسزکی ریکروٹمنٹ، نرسز کیلئے الگ ڈائیریکٹریٹ اور انٹرنشپ کی سیٹس بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے رواں ماہ کے وسط میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 30 مارچ کو صوبائی اسمبلی سامنے دھرنا دیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں