لاہور اور گوجرانوالہ میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور، فیصلہ آج ہو گا‘

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ آج ہو گا اور اس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمے درج کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 فیصد ہے جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 13 فیصد جبکہ ملتان میں یہ شرح 12 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں