مقبوضہ کشمیر: بھارتی محاصرے کے 600 روز مکمل، دو نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو حسب روایت سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی چنارکے ضلع شوپیاں میں قابض درندہ صفت بھارتی فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روزبھی مکمل ہوگئے ہیں۔

بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت کی حمایت سے قابض بھارتی افواج نے پانچ اگست 2019 کے بعد سے اب تک محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج کی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 753 نہتے و بے گناہ کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں