ملک میں اب تک کورونا سے 10 سال تک کے 20 ہزار 756 بچے اور بچیاں متاثر ہوئیں جب کہ 17 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کی 8420 بچیاں کورونا میں مبتلا ہوئیں جب کہ اسی عمر کے 12 ہزار 336 بچے متاثر ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کے 17 بچے کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں اب تک کورونا سے 20 سال تک کی 22ہزار 537 لڑکیاں اور 32 ہزار 790 لڑکے متاثرہوئے جس میں 52 لڑکے اور لڑکیاں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔