کورونا: ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ترجمان ریلوے

لاہور: کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود ٹرین شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے ملک بھر میں 70 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرین سروس جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے باعث فی الحال کوئی ٹرین بند نہیں کی اور حکومت نےٹرین سروس سے متعلق حکم دیا تو تعمیل کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں