دہلی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے و الے تصادم اور اس میں اجے دیوگن کی موجود گی کی افواہوں سے متعلق بالی وڈ اداکار کا واضح بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ ہفتے دہلی میں واقع ایک کلب کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ جھگڑنے والے گروپ میں موجود ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی اداکار اجے دیوگن تھے۔
بھارتی نیوز چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چلنے والی ایک جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اجے دیوگن ہیں۔
Some ‘doppelgänger’ of mine seems to have got into trouble.
I’ve been getting concerned calls. Just clarifying, I’ve not traveled anywhere. All reports regarding me being in any brawl are baseless. Happy Holi— Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 29, 2021
اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہی ۔
اس سے قبل اجے دیوگن کی ٹیم کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آچکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداکار نے گزشتہ 14 ماہ سے دہلی کا سفر نہیں کیا ہے۔