پیپلزپارٹی کا عید کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ

لاہور: پیپلزپارٹی نے عید کے بعد پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ کردیا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کےپارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عیدپرپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کاتحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطاء تارڑ نے حسن مرتضی کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتےہوئےکہا ہےکہ حسن مرتضیٰ نے جو پیش کش کی ہے اس کا طریقہ بھی وضع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں