’کوشش ہے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں‘

اسلام آباد: وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہےکہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔

وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافی چارج دینے کے لیے وزیراعظم کا اعتماد ان کے لیےاعزاز ہے ، 2018 کے بعد سے ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور اس استحکام کو مزید آگے بڑھائیں گے، معیشت کو مستحکم اور آگے بڑھانے کا کام جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے اور عوام کو معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا بھرمیں سپلائی چین متاثر اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،کوشش ہےکہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں