ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ کے شہریوں کو سستی و معیاری سبزیاں فراہم کرنے کامنصوبہ تیارکرلیا اور اس سلسلہ میں 150 سے زائد انصاف سستی ویجیٹیبل اینڈ فروٹ موبائل شاپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر محمدسہیل خواجہ نے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو گھر گھر سستی و معیاری سبزیاں اور پھل فراہم کرنے کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے جس کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں ابتدائی طور پر 150سے زائد انصاف سستی ویجیٹیبل اینڈ فروٹ موبائل شاپس کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے ، انصاف موبائل شاپس انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری مارکیٹ کے دفتر میں رجسٹرڈ ہوں گی اورانکی جیوٹیگنگ بھی کی جائے گی، شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن کا نمبر بھی ان پر آویزاں کیا جائے گا ،موبائل شاپس گلی محلوں میں سبزیاں و پھل رعایتی نرخوں پر فروخت کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت شہریوں کو پھل اور سبزیاں مارکیٹ سے 10سے 15فیصد کم قیمت پر فراہم کی جا سکیں گی اور ان کا دائرہ کار آہستہ آہستہ پورے ضلع میں پھیلا دیا جائیگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments