ملتان: 10 سالہ ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالکن اور اس کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملتان کے علاقے لیاقت پور کی 10 سالہ ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالکن اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق 10سالہ بچی حنا پر تشدد میں ملوث مالک مکان عابد اور اس کی بیوی مریم کے خلاف مقدمہ تھانہ گلگشت میں درج کروایا گیا ہے۔

چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا ہے اور وہ نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق متاثرہ بچی کی فیملی کو قانونی معاونت بھی فراہم کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں