’وزارت توانائی، تجارت اور فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں ہوں گی‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے سیاسی خلل تھا جو ختم ہو گیا ہے، اب ڈلیوری، ڈویلپمنٹ اور مہنگائی کم کرنے پر فوکس ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آئے، اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرے، ٹرمپ اور پیوٹن بھی انتخابات کے نتائج نہیں مان رہے، بالاآخر آپ کو اسمبلی میں ہی آنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں