پے پال نے کریپٹو کرنسی سے ادائیگیوں کی اجازت دے دی

آئن لائن پیسوں کی منتقلی کا کام کرنے والی امریکی کمپنی پے پال نے کریپٹو کرنسیوں سے ادائیگی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کمپنی نے امریکی خریداروں کو آن لائن ادائیگی کے لئے کرپٹو کرنسی استعمال کرنے کا آپشن دیا ہے۔

آن لائن ادائیگیوں کی اس کمپنی نے ایک نیا ‘چیک آؤٹ کریپٹو’ فیچر شامل کیا ہے، جو امریکی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پے پال کے امریکی صارفین بٹ کوئن، یتیریم، بٹ کوائن کیش ، اور لیٹ کوائن کو دیگر کرنسیوں کے ساتھ تبدیل کر سکیں گے۔ کریپٹو سے لین دین کی کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق صارفین کے پے پال اکاؤنٹ میں آپشن دیا جائے گا لیکن فی الحال وہ صرف ایک قسم کی کرنسی ہی استعمال کر سکیں۔ مبینہ طور پر پے پال مستقبل میں اپنے 29 ملین صارفین کو یہ سہولت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کا صدر اور سی ای او ڈین شولمین نے رائٹرز کو بتایا کہ’ اب صارفین پے پال والے والے کریڈٹ کارڈ یا کسی ڈیبٹ کارڈ کی طرح بغیر کسی رکاوٹ کے کریپٹو کرنسی استعمال کرسکتے ہیں‘۔

پے پال نے گزشتہ سال سال ڈیجیٹل اثاثوں کی حمایت کی تھی ، جب اس نے صارفین کو بٹ کوائن ، ایٹیریم اور دیگر کریپٹو کارنسیس خریدنے ، فروخت کرنے اور رکھنے کی اجازت دی۔

مذکورہ امریکی کمپنی کے اس وقت دنیا بھر میں377 ملین اکاؤنٹ ہیں اور اس فیصلے سے کریپٹو کرنسی کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس خبر سے بٹ کوائن اور دیگر اہم ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں