ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) علی اکبر بھنڈر کاگندم خریداری مراکز کادورہ ،انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اکبر بھنڈر نے تحصیل سٹی کے 3 اورتحصیل وزیرآباد کے 2گندم خریداری مراکز کااچانک دورہ کیا اور باردانہ کے اجراء اورگندم خریداری مہم کے سلسلہ میں سنٹرز پر اب تک کے محکمانہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسروں اور مارکیٹ کمیٹی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا ،اس سلسلہ میں تمام اقدامات کیے جائیں،کسانوں کو باردانہ کے حصول میں سہولت اور آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ تمام سنٹرز پر مقررہ ہدف بر وقت حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ مراکز پر صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، گرم موسم کے پیش نظر سایہ، پنکھوں کا انتظام، لوڈ شیڈنگ کی صورت جنریٹر کا انتظام کیا جائے ۔ گندم خریداری مراکز پر کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں