پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر اپنے ’پسندیدہ دشمن‘ کے لیے دعاگو ہیں۔
شعیب اختر نے لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CNDD32oMbJB/
شعیب اختر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ان کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں میری سب سے پسندیدہ دشمنی تھی۔‘ اُنہوں نے سچن ٹنڈولکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڈی! جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘
خیال رہے کہ لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔