لاہور: قرضے سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی
فائل فوتو
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں قرض میں جکڑے 2 بچیوں کے باپ نے پھندا لگاکر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق سنت نگر اسلام پورہ کا 37 سالہ اعظم رکشہ ڈرائیور تھا اور اس نے سود پر15 لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا، قرض خواہ رقم کی واپسی کے لیے اسے مجبور کرتے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اعظم کے اہل خانہ رات کو شادی پر گئے تو اس نے گھر میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی 2کمسن بچیوں کا باپ تھا، موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جب کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔