صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سوے سے پہلے کی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو بغیر میک اپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CNGBZRqrzZC/?utm_source=ig_embed
مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’گڈ نائٹ‘ لکھا اور glow up کا پیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
قبل ازیں مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ’پورے چاند‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی غزل ’رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح‘ گنگنا رہی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/CNDYBQnjuYD/?utm_source=ig_embed
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ’پورا چاند ہمیشہ ہی میرے لیے بہت خاص رہا ہے۔ اس مرتبہ ناصرف پورے چاند کی روشنی نے ناصرف مجھے اپنے حصار میں لے لیا بلکہ میں نے میڈم نور جہاں کا گیت بھی گنگنایا‘۔