وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 22 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
سرکاری اداروں کےسربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ چیئرمین پی آئی اے سی ایل بورڈ کے تقرر کی منظوری دے گی۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بھی غورہوگا۔ پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائےگی۔ این آئی ایچ کے ای ڈی کی ترقی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کےسامنےرکھا جائےگا۔ نیپرا کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
کووڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری بھی متوقع ہے۔ کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی۔
براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ کابینہ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی