پی ایس ایل 6 کے ملتوی میچز 23 مئی سے کروانے کی تیاری

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔

واضح رہےکہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کورونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں