لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فر دوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ جعلی راجکماری نے معالج بھی امپورٹڈ رکھا ہے۔
لاہورمیں میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال غریب مریضوں کے ساتھ ڈکیتی کررہے ہیں، انہیں ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، اب کنیزیں اور غلام بھی یہیں علاج کروائیں گے، جعلی راجکماری نے معالج بھی امپورٹڈ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان لندن سے مریم نواز کے علاج کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ کوئی مرض اوربیانیہ لائے ہوں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں خالی بڑھکیں ہیں ، پیپلزپارٹی میچ کے لیے پہلے ٹیم تو پوری کرے۔
اس موقع پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے لیے انجکشن بھی تجویز کردیا۔