لاہور: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 5 روز کے دوران 845 مقدمات درج

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 روز کے دوران 845 مقدمات درج کر لئے۔

لاہور شہر میں ماسک نہ پہننے والوں پر 407 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 روز کے دوران 845 مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 56 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 89 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 80 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات درج کئے گئے۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 134 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 234 مقدمات درج کروائے گئے۔ اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 60 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 43 مقدمات درج کئے گئے۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 55 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 427، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 208، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں