بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چھ دن بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور امید ہے کہ چند دنوں بعد گھر واپس آجاؤں گا۔
Thank you for your wishes and prayers. As a matter of abundant precaution under medical advice, I have been hospitalised. I hope to be back home in a few days. Take care and stay safe everyone.
Wishing all Indians & my teammates on the 10th anniversary of our World Cup 🇮🇳 win.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) April 2, 2021
چھ روز قبل جب سچن ٹنڈولکر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نا صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں۔