وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہاہے کہ کلین اینڈگرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے اور انکے اس خواب کو ہم ملکر پورا کرینگے ، کلین اینڈگرین پاکستان کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی قلت سے شہری بیماریوں کا شکار ہیں اور صاف پانی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے ممبران میں عہدوں کا نوٹیفکیشن تقسیم کیا ،بعد ازاں ڈی سی آفس میں پودا بھی لگایا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ و دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں رخسانہ نوید اور چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے گلشن اقبال پارک میں میاواکی اربن فاریسٹ میں پودے لگاکر پی ایچ اے کی موسم بہارشجرکاری مہم کا با قاعدہ آغاز کیا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آئندہ نسلوں کیلئے حقیقی خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات اور مزید درخت لگانا ہماری مجموعی ذمہ داری ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments