پاکستان: کورونا سے اب تک ایک سے 10 سال کے 140 بچے ہلاک ہوئے

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک مجموعی طور پر ایک سے 10 سال تک کے 40 بچے اموات کا شکار ہو چکے جب کہ 11سے 20 سال تک کی عمر تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 136 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 21 سے 30 سال تک کے 359 افراد کورونا سے فوت ہو چکے اور 31 سے 41 سال کی عمر کے 769 افراد، 41 سے 50سال کی عمر کے 1853 افراد جب کہ 51 سے 60 سال کی عمر کے 3ہزار 666 افراد کورونا سے فوت ہو چکے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد میں ہوئیں جس میں 4 ہزار 131 افراد جان کی بازی ہار گے جب کہ 71 سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار 604 افراد اور 81 سے 90 سال کی عمر کے 856 افراد کورونا سے چل بسے، 91 سال سے اوپر کے 118 بزرگ کورونا سے فوت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں