جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
دورہ جنوبی افریقہ کے پہلے ون ڈے میچ کا آغاز ہو گیا۔ اوپنرز مارکرم اور ڈی کوک 4 اوورز کے اختتام پر 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں جنوبی افریقہ کا پلہ بھاری رہا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 79 میچ ہوئے، پاکستان نے اٹھائیس جیتے، پچاس ہارے، ایک بے نتیجہ رہا۔ پروٹیز کے دیس میں چونتیس میچز ہوئے، گرین شرٹس نے 12 میں فتح سمیٹی، 21 میں شاہینوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔