صارفین اب واٹس ایپ کے ذریعے پیسے بھی بھیج سکتے ہیں

گزشتہ سال جون میں واٹس ایپ نے ایک بہترین فیچر ’ گراؤنڈ بریکنگ ‘متعارف کروایا تھا جس کے تحت واٹس ایپ صارفین عزیز واقارب اوردوستوں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھیج سکتے تھے لیکن اس فیچر کو متعارف کروانے کےکچھ دنوں بعد ہی اسے معطل کردیا گیا تھا۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو صارفین میں مقبولیت ملی تھی جس کی وجہ سے اب اس فیچر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ابتدا میں اس فیچر کو برازیل کے لیے متعارف کروایا گیا تھا اور کمپنی ​کا کہنا تھا کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا

اس اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران برازیل میں مسابقتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔

حال میں شائع ہونےو الی فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے بینکوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ فیچر برازیل کے بینکوں ،فنانشل ٹیکنالوجیز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ کہا جارہا تھا کہ اس فیچر میں پرائیویسی معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں