لعل شہباز قلندرکے عرس کی تقریبات منسوخ ہونے پرمشتعل زائرین کی پولیس سے جھڑپیں

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر مزارات بند کرائے جانےکے بعد سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں جس پر زائرین مشتعل ہوگئے۔

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ ہونے کے باوجود متعدد زائرین درگاہ پہنچ گئے اور عرس کی تقریبات کی منسوخی کا سن کر مشتعل ہوگئے۔

مشتعل زائرین نے مزار کا گیٹ توڑ دیا اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ، زائرین نے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد رینجرز نے درگاہ اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس کے مطابق زائرین کا کہنا ہےکہ انہیں مزار پر حاضری دینے دی جائے جب کہ زائرین کا کہنا ہےکہ انہیں مزار کی بندش کا علم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں