وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان بھی کورونا میں مبتلا

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کورونا میں مبتلا بابر اعوان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ ضروری ہے کہ ہم سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردارادا کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پورا خطہ اس وقت کووڈ-19 کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ اس وقت انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تلقین کی تھی کہ ماسک پہنیں اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام الناس سے کہا تھا کہ ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں