ڈی کوک کا اشارہ اور فخر زمان کا رن آؤٹ، سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا
جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرا تو دیا لیکن امپائرز کے دو فیصلوں پر سب حیران ہیں۔
فخر زمان کی لگائی ہٹ پر باؤما سے کیچ ڈراپ ہوا اور گیند کیپ پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کیے، پھر فخر زمان کا رن آؤٹ جس میں جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کے اشارے واضح طور پر بیٹسمین کی توجہ ہٹانےکا باعث بنے۔
https://twitter.com/iplteamtrolls/status/1378745323078656002
فخر زمان کا رن آؤٹ بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور اکثر کی رائے ہےکہ ڈی کوک نے فخر کی توجہ ہٹائی۔
https://twitter.com/SRutherford50/status/1378757675933122562
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی ہے۔
میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم اس کے باوجود وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔