اپوزیشن کو لے کر چلیں گے اور حکومت کی بھی آواز بنیں گے:یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑ ا اور سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں آئینی حقوق، خواتین، اقلیت اور دیگر کی آواز بنے ، ہم عوامی مفاد کے لیے آئے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرنافرائض میں شامل ہے، ملک کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے کیونکہ جب میں وزیراعظم تھا اور وزرا کو ایوان میں جواب دینے میں مشکل ہوتی تو میں جواب دیتا تھا اس لیے اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں