مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا آزاد گروپ بنانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرنے والے وفد کے 27 ارکان نے آزاد گروپ بنانے کی درخواست جمع کرا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہمارا اپنا آزاد گروپ ہو گا جبکہ ہم پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں