ڈسکہ الیکشن کے بعد آر او کے سوا تمام انتظامی عملےکو تبدیل کردیا گیا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملے کو تبدیل کر دیا گیا لیکن نہیں کیا گیا تو آر او کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ یہ وہی آر او ہیں جنہوں نے ارکان اسمبلی کے ساتھ گزشتہ الیکشن میں رات گزاری ، ایسے میں ان آر او کی نگرانی میں الیکشن کیسے شفاف ہوسکتے ہیں؟

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ میں کورونا کی شرح 18 فیصد ہے، ایسے میں الیکشن مہم کیسے چلائی جائے گی اور اموات ہوئیں تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ہم تو الیکشن کمیشن کے حکم پر الیکشن کرانے کےلیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں