کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان، فواد چوہدری کو پھر وزارت اطلاعات کی پیشکش

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی الحال کابینہ میں ردو بدل کو چند دن کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان چند روزبعدکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخرامام، وزیرا طلاعات شبلی فراز، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کیےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویز ہے، موجود وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں